ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی: گھر کے سامنے پارک کی گئی موٹر گاڑیوں کو آگ لگانے کے معاملے میں ملزم گرفتار

ہبلی: گھر کے سامنے پارک کی گئی موٹر گاڑیوں کو آگ لگانے کے معاملے میں ملزم گرفتار

Wed, 17 Jan 2018 20:32:46    S.O. News Service

ہبلی، 17؍جنوری (ایس او نیوز)14جنوری کو رات کے وقت گھر کے سامنے پارک کیے گئے ایک آٹو رکشہ اور چار موٹر سائیکلوں کو آگ لگانے کا معاملہ جو سامنے آیا تھا اسے پولیس نے حل کرلیا ہے۔

ڈی سی پی رینوکا سوکمار کے بیان کے مطابق گروہی تنازعے کے نتیجے میں اپنی ہی قوم کے لوگوں سے بدلہ لینے کے لئے ایک شخص نے یہ کارروائی انجام دی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ دہلی سے کسی مولانا کو ہبلی میں مدعو کرنے کے سلسلے میں دو گروہوں کے درمیان تنازعہ پید اہوگیا تھا۔ اس کے بعد ارشاد علی صاب باگلکوٹے نے شرانگیزی کرتے ہوئے موٹر گاڑیوں کو آگ لگائی تھی۔ اور اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔


Share: